جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پی ٹی آئی کارکنوں کا خرم شیر زمان کیخلاف انصاف ہاؤس میں احتجاجی مظاہرہ

پی ٹی آئی

کراچی: پی ٹی آئی کارکنوں کا اپنے ہی رکن سندھ اسمبلی اور کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان کیخلاف انصاف ہاؤس میں احتجاجی مظاہرہ۔

انصاف ہاؤس کراچی میں پاکستان تحریک کے انصاف کے پرانے کارکنان کا پارٹی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کے خلاف احتجاج۔

کارکنان کا کہنا تھا کہ کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان اور دیگر رہنماؤں نے کراچی میں پارٹی کو یرغمال بنادیا ہے۔ تنظیمی سیٹ اپ میں بھی پرانے کارکنان کو آگے لانے کے بجائے رہنماء اپنے پسندیدہ لوگوں کو آگے لارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ممبران نے اپنی ہی حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے فارورڈ بلاک بنالیا

کارکنان نے کراچی انصاف ہاؤس کے باہر اور احاطے میں احتجاج کیا پلے کارڈ اٹھا کر اور گو خرم گو کے نعرے بھی لگائے۔

کارکنان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو پیر کے دن گورنر ہاؤس کے باہر بھی احتجاج کریں گے۔

متعلقہ خبریں