اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر بابر اعوان لندن روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعوان آج دن ایک بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے لندن روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سیاست سے اتفاق نہیں کرتے، مراد راس کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
خاندانی ذرائع کے مطابق بابراعوان کا لندن کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، وہ نجی مصروفیات کے باعث لندن گئے ہیں جلد واپس آجائیں گے۔