جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام پر شہباز گِل گرفتار

شہباز گِل کو گرفتار

اسلام آباد : سابق معاون خصوصی اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گِل کو بنی گالا جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے تھانہ بنی گالہ میں اداروں کے خلاف بیان بازی اور اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید نے سماجی میڈیا پر بتایا کہ شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟

یہ بھی پڑھیں : بیرونی سازش کا مس ایڈونچر پاکستانی قوم پر بڑا عذاب ثابت ہوا ہے: شہباز گل

ان کا کہنا تھا کہ کل رات ایک خوفناک پلان تھا، لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا، عمران خان ریڈ لائن ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغواء کر لیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں