جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پی ٹی آئی قیادت کا زیرِ حراست شہباز گِل سے جیل میں ملاقات کا فیصلہ

جیل میں ملاقات

اسلام آباد : تحریک انصاف کے تین وفود الگ الگ ڈاکٹر شہباز گِل سے جیل میں ملاقات کریں گے۔

پہلا وفد تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی قیادت میں، دوسرا قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے سابق چیف وہپ عامر ڈوگر کی قیادت میں اور سینٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم تیسرے وفد کی قیادت میں ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پوری پارٹی شہباز گِل کے ساتھ کھڑی ہے : فواد چوہدری

علی اعوان کے زیر قیادت وفد مقامی ذمہ داران پر مشتمل ہوگا۔ عامر ڈوگر کی قیادت میں جیل میں شہباز گِل سے ملاقات کرنے والے وفد میں سابق اراکین قومی اسمبلی شامل ہوں گے۔

تحریک انصاف کے اراکین سینٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم کی زیرِ قیادت وفد کا حصہ ہوں گے۔ شہباز گل سے ملاقات کے بعد تینوں وفود قیادت کو اپنے تاثرات سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں