جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پی ٹی آئی نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی درخواست

انتخاب کو کالعدم

کراچی : پی ٹی آئی نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن میں این اے 249 ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دھاندلی کی وجہ سے ضمنی انتخاب کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : حلقہ این اے 249، مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ

درخواست کے مطابق الیکشن سے پہلے 17 ہزار افراد کے ووٹ دیگر شہروں کو منتقل کئے گئے۔ من پسند افسران کو محکمہ تعلیم سے پریذائڈنگ افسر لایا گیا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے امیدوار کو جتوانے کیلئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔

درخواست میں کہا گیا کہ کئی پونگ سٹیشنز پر فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو نہیں دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کالعدم قرار دے۔

متعلقہ خبریں