جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تحریک انصاف بہت جلد سندھ میں بھی حکومت بنائے گی: شیخ رشید

جلد سندھ میں

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بہت جلد سندھ میں بھی حکومت بنائے گی، انشااللہ! آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت بنے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج راولپنڈی کی تاریخ کو زندہ رکھا گیا، رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ دیا جو سرخروع ہوں گئے، اللہ کی ذات عزت دیتی ہے، راشد شفیق نے دن رات محنت کی، بطور وزیر داخلہ کوئی ایف سی رینجرز تعینات نہیں کیے گئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر کی روایات ہے جنازوں میں شرکت ہونے کی، مریم نواز نے ہار جانا ہے تھوڑی دیر میں، لال حویلی ن لیگ کا شناختی کارڈ جاری کر دے گی، مریم نواز بتائے وہ کون سے کشمیری ہیں، مریم نواز کا کشمیر سے کیا تعلق ہے؟۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی حد تک ہم جیت جائیں گے، عمران خان کو راولپنڈی جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تحریک انصاف بہت جلد سندھ میں بھی حکومت بنائے گی، الیکشن بہت مشکل کام ہے ، بڑے شہروں کا الیکشن آسان ہوتا ہے۔ انشااللہ! آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میرا بس چلے تو کرپٹ لوگوں کے لیے چین کا قانون لاؤں : شیخ رشید

ان کا کنا تھا کہ عامر بابا، جمیل گجر نے بھی پی ٹی آئی کے لیے بہت محنت کی، پاکستان میں دنیا کا سب سے بڑا کام داسو اور بھاشا ڈیم ہے،

ایک سال میں ہم نے خدمت کرنی ہے، کراچی میں جعلی کارڈ بنانے والوں کو بہت جلد نکالا جائے گا، ہم احترام کی سیاست کرتے ہیں پنڈی کی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے کشمیریوں کو پیغام دیتا ہوں ، عمران خان کشمیر کی آزادی کا کیس پوری دنیا میں لڑے گا، کشمیر کا اصل الیکشن ویلیوں میں ہوئے ہیں، پی ٹی آئی غریب عادمی کے ساتھ جیتی ہے، گیش گروپ ہار گیا بلا گروپ جیت گیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کو منظور ہوا پنڈی شہر کو بہتر بنائے گئے ، لئ ایکسپریس، ہسپتال ، کالج بننے جارہا ہے، کابل ، لندن میں میرے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں، اسلام آباد میں ایک بیٹی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گئے، وزارت داخلہ سارے پاکستان میں منشیات کے خلاد جہاد کرے گی۔

متعلقہ خبریں