اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 70 استعفوں کی منظوری کو چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء کراچی اور پشاور کی عدالتوں میں 70 استعفوں کی منظوری کو چیلنج کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں 35 پنتیس استعفی منظور ہوئے تھے۔ پہلے مرحلے میں 11 استعفے منظور ہونے کے بعد ضمنی انتخاب بھی ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی، فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی
تحریک انصاف کا چوتھے مرحلے میں 43 استعفوں کی منظوری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں کیس دائر ہے۔ آئندہ چند روز میں مزید پیٹیشن تیار کر کے عدالتوں میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ پٹیشن کے مطابق ہی نئی پیٹیشنز جلد دائر کرنے کی ہدایت کی ہے، جس میں اسپیکر کے فیصلے کو بدنیتی اور جانبدار ٹھہرایا جائے گا اور کالعدم کرنے کی استدعا کی جائے گی۔