جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خیبر پختونخوا سے شروع ہونیوالا کامیابی کا سفر کشمیر پہنچ گیا : وزیراعلیٰ محمود خان

خیبر پختونخوا سے شروع

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے شروع ہونے والا پی ٹی آئی کی کامیابی کا شاندار اب کشمیر پہنچ گیا۔

آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جاری بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پی ٹی آئی امیدواروں کی شاندار کامیابی وزیر اعظم کی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا : نیئر بخاری

انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پارٹی اور پارٹی قائد عمران خان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ خیبر پختونخوا سے شروع ہونے والا پی ٹی آئی کی کامیابی کا شاندار سفر پنجاب اور گلگت بلتستان سے ہوتا ہوا اب کشمیر پہنچ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کپتان کی قیادت میں تبدیلی کا یہ سفر مزید زور و شور سے جاری رہے گا۔ انشاءاللہ 2023 کے عام انتخابات میں پورے ملک میں کپتان کی حکومت ہوگی۔ آزاد کشمیر کے عوام کو تبدیلی کی نئی صبح مبارک ہو۔ اب آزاد کشمیر میں بھی ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں