جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پی ٹی آئی کا اسپیکر کو خط، پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرانے کی اپیل

اسمبلی لاجز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے سابقہ ارکان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرانے کے لیئے خط لکھ دیا ہے۔

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو خط لکھا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کا اعلان ہو چکا ہے، 2018 میں الیکشن جیتے تھے۔ امید ہے آئندہ الیکشن بھی جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فیصلہ تبدیل، پی ٹی آئی کے سابق ارکان قومی اسمبلی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے

خط کے مطابق سابقہ ارکان قومی اسمبلی لاجز کا کرایہ، یوٹیلٹی بلز ادا کریں گے۔ ارکان تمام قانونی ہدایات اور ایس او پیز کو فالو کریں گے۔ نئے منتخب ارکان کے آنے تک روایات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی نہ کرائے جائیں۔ روایت رہی ہے کہ اگلے الیکشن تک لاج سابقہ رکن کے پاس ہی رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں