پشاور : ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانا لازمی ہے۔
تحریک انصاف کے صوبائی رہنماؤں نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر کو خط لکھا، لیکن گورنر خیبر پختونخوا نے ابھی تک انتخابات کے لیے تاریخ نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں انتخابات کا شیڈول کیس : گورنر کا رویہ سنجیدہ نہیں، پوزیشن واضع کریں : عدالت
درخواست میں کہا گیا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن کے اندر الیکشن نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔