جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی سی بی اور پی ٹی وی اسپورٹس کے درمیان تین سالہ معاہدے پر دستخط

پی اسپورٹس

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ٹی وی اسپورٹس کے درمیان تین سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے اس گیم چینجر معاہدے سے پی سی بی کو 200 ملین امریکی ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔

سال 2023 تک جاری رہنے والے معاہدے کی پہلی اسائنمنٹ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ہوگی تیس ستمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کی پراڈکشن پی سی بی اور براڈ کاسٹنگ پی ٹی وی کرے گا۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے پر پی ٹی وی اور آئی میڈیا کیمونیکشن سروسز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی براڈ کاسٹنگ ڈیل ہے، تین سالہ معاہدے سے پاکستان کی کرکٹ پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

پی سی بی آئندہ تین سال میں قومی مینز اور ویمنز کرکٹ کے فروغ پر 15 بلین روپے خرچ کرے گا، یہ رقم ہائی پرفارمنس سنٹرز میں سابق کرکٹرز کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی خرچ ہوگی۔

متعلقہ خبریں