جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس : جہانگیر ترین، شاہ محمود، اسد عمر کی بریت کی درخواست

جہانگیر ترین، شاہ

اسلام آباد : جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس سے بریت کی درخواست دائر کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عوامی تحریک کے کارکنان کی ہلاکت سے متعلقہ ایف آئی آر پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ن) کا وزیر اعظم کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل

ملزمان میں سے کوئی عدالت میں پیش نہ ہوا، جہانگیر خان ترین، شاہ محمود قریشی، راجہ خرم شہزاد نوا، اسد عمر، شفقت محمود، اعجاز احمد چوہدری سیف اللہ سرور اور شوکت علی کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ علیم خان کی جانب سے 2 وکلاء پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ریمارکس دئیے کہ دونوں درخواستوں پر دستخط ہیں، 1 پر نیلے اور 1 درخواست پر کالے پین سے دستخط ہیں

عدالت نے کہا کہ آپ آپس میں طے کر لیں، کون سا وکیل علیم خان کی طرف سے پیش ہوگا یا تو علیم خان عدالت میں پیش ہو کر بتائیں ان کی طرف سے کون سا وکیل ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں