جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری

پنجاب

لاہور: پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز، مہم کے پہلے تین روز میں ایک کروڑ 82 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

محکمہ صحت پولیو پروگرام کے مطابق لاہور میں 15 لاکھ 74 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

لاہور میں ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد مہمان بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے جبکہ ملتان میں 7 لاکھ 98 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

اسی طرح راولپنڈی میں 7 لاکھ 50 ہزار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے گئے۔

متعلقہ خبریں