جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا چنیوٹ کیلئے 5 ارب سے زائد کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

چنیوٹ کیلئے 5 ارب

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے چنیوٹ کیلئے 5 ارب 60 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ کیلئے ڈسٹرکٹ پیکیج کے تحت 5 ارب 60 کروڑ روپے کے فنڈز سے 12 بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ روڈ سیکٹر کے 6، ہیلتھ اور ایجوکیشن کے 2، 2 نکاسی آب اور پولیس لائنز کا ایک منصوبہ شامل ہے۔ چنیوٹ میں 250 بیڈ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال، ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور پولیس لائنز بھی بنائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : زمین بوس معیشت کو انڈر 19 وزیر خزانہ کے سپرد کردیا گیا : قمر زمان کائرہ

انہوں نے مزید بتایا کہ فراہمی و نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے دیگر منصوبے بھی شامل ہوں گے۔ لالیاں میں بوائز کالج اور بھوانہ میں گرلز ڈگری کالج بنانے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد، چنیوٹ سرگودھا 67 کلومیٹر طویل سڑک، تعمیر کی جائے گی اور فیصل آباد، چنیوٹ، سرگودھا روڈ میگا پراجیکٹ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جائے گا۔ فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا روڈ کے منصوبے میں ڈسٹرکٹ پیکیج کے علاوہ چنیوٹ کارپورشن 5 ارب 50 کروڑ روپے کا ہے۔

متعلقہ خبریں