جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈاکٹر رُتھ فاؤ کو چوتھی برسی کے موقع پر خراج عقیدت

ڈاکٹر رُتھ فاؤ

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رُتھ فاؤ نے اپنی زندگی انسانیت کے لیے وقف کررکھی تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی چوتھی برسی کے موقع پر جاری بیان میں جذام اور ٹی بی کے خاتمے کیلئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ میں جونئیر جج کی تعیناتی، سندھ بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی۔ اپنی ساری زندگی دکھی انسانیت کے لیے وقف کررکھی تھی۔

ان کا کہن اتھا کہ جذام کے مریضوں کی دن رات دیکھ بھال کرکے ڈاکٹر رتھ فاؤ نے اعلیٰ مثال قائم کی۔ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے لیے قابل رشک مثال تھیں۔

متعلقہ خبریں