جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

تین ارب ڈالر سیف

اسلام آباد : تین ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مد میں توسیع مزید ایک سال کیلئے کی جائے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق تین ارب ڈالر کے سیف ڈیپازٹ پر تین فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا۔ پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو رقم فوری واپس کرنا ہو گی۔

سیف ڈیپازٹ کی مد میں رکھی گئی رقم کو استعمال بھی نہیں کیا جا سکے گا۔ سیف ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023 تک کیئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اس حوالے سے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توسیع کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ سعودیہ عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل بھی فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعویہ سے 10 ماہ میں 1 ارب ڈالر کا موخر ادائیگیوں پر تیل ملے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

متعلقہ خبریں