جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا گریجویشن تک طلباء کو مفت تعلیم دینے کا اعلان

گریجویشن تک

لاہور : پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ نوجوان ہماری توجہ کا خصوصی مرکز ہیں، میٹرک تک تعلیم مفت کی، اب گریجویشن تک مفت تعلیم دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے سینیٹر اعجاز چوہدری نے ملاقات کی، جس میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا حقیقی دور شروع ہو چکا ہے۔ عمران خان کے ساتھ مل کر ملک وقوم کی خدمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حمزہ شہباز کی پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل خاص طور پر طلباء ہماری توجہ کا خصوصی مرکز ہیں۔ طلباء کیلئے پہلے میٹرک تک تعلیم مفت کی، اب گریجویشن تک مفت تعلیم دیں گے۔ پنجاب کے اسکولوں اور کالجوں میں قرآن کی تعلیم لازم ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں