جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پنجاب میں ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

لاہور: وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان سے قبل ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔ راولپنڈی سے اٹک تک، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں 26 گھنٹے تک مسلسل کارروائی کے دوران 17 پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ، 7 سیل، 3 کو بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق چاریونٹس کو پروڈکشن اصلاح ہونے تک بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 3 کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔ 40 ہزار 530 کلو دال مٹری، 14 ہزار 92 کلو تیار ناقص نمکو برآمد کرنے کے بعد تلف کر دی گئی جبکہ 17 ہزار 775 کلو ملاوٹی مصالحہ جات، 10 ہزار 75 کلو ناقص چاول،6 ہزار 780 کلو املی اور دیگر زائد المعیاد خام مال برآمد کیا گیا اور 2 ہزار385 کلو مٹری بیسن،720 کلو استعمال شدہ آئل،703 کلو رنگے ہوئے چنے، 440 کلو املی،545 کلو مربہ جات ضبط کیا گیااستعمال شدہ آئل سے نمکو تیار کرنے پر راولپنڈی میں ولی ٹریڈرز کے فرائنگ سیکشن کو سیل کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق لیبلنگ نہ کرنے پر گودام میں موجود 2000 نمکو پیکٹس بھی سیل کیے گئے۔ پشاور روڈ پر کے کے فوڈز پروڈکشن یونٹ کا مٹری بیسن سے سنیسکس تیار کرنے پر خام مال سیل کیا گیا، جبکہ گربل ٹاؤن میں ایچ بی فوڈز کو کھلے استعمال شدہ آئل استعمال کرنے پر سیل کر دیا۔

تاہم انکا کہنا تھا کہ ماہ مبارک میں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی ممکن بنانے کے لیے اسپیشل ٹاسک فورس بنائی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں