جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب حکومت کا 16 ایڈیشنل سیکریٹریز کو جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں تعینات کرنے کا فیصلہ

16 ایڈیشنل سیکریٹریز

لاہور : پنجاب حکومت نے 16 ایڈیشنل سیکریٹریز کو جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کیلئے رولز آفس بزنس میں ترمیم کی منظوری دیدی گئی ہے، پہلے مرحلے میں 16 اداروں کے دفاتر قائم ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی پنجاب میں سیکرٹریٹ کے لیے چار ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری

انہوں نے کہا کہ 16 ایڈیشنل سیکریٹریز جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں بیٹھیں گے۔ عثمان بزدار تحریک انصاف کے منشور پر عملدرآمد کررہے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں پیپری فری سسٹم کو ترجیح دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے گی کہ ای گورننس متعارف کرایا جائے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو کسی بھی مسئلے کیلئے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں تعینات افسروں کو اختیارات حاصل ہوں گے۔

متعلقہ خبریں