جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب حکومت کا 12 ہیلتھ پروفیشنلز کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

12 ہیلتھ

لاہور : پنجاب حکومت نے کورونا میں خدمات سر انجام دینے والے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو مراسلہ بھجوا دیا ہے، کمیٹی کی جانب سے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کے نام تجویز کیے گئے۔

سی ای او میو اسپتال پروفیسر اسد اسلم، وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی شہید پروفیسر مصطفی کمال پاشا، چئیرمین کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ ریٹائرڈ پروفیسر محمود شوکت، وی سی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد عمر اور چئیرمین بورڈ آف گورنر پی کے ایل آئی پروفیسر جاوید رضا گردیزی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : پنجاب حکومت کے اقدامات کو سپریم کورٹ نے بھی مؤثر قرار دیتے ہوئے سراہا ہے : فیاض الحسن

گورنمنٹ جنرل اسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد کے کنسلٹنٹ انستھزیا ڈاکٹر خالد ناز، میو اسپتال کی انچارج نرس شازیہ لطیف اور ای سی جی ٹیکنیشن طارق سعید کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جنرل ہسپتال لاہور کی ہیڈ نرس کے کتھرین صدیق، سروسز اسپتال کی ہیڈ نرس شاہدہ جبیں، علامہ اقبال میموریل اسپتال سیالکوٹ کے ٹیکنیشن سموئیل اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی ٹیکنیشن کومل کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ خبریں