جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب حکومت کا فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

فارن انویسٹمنٹ ڈیسک

لاہور : پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ آفس میں فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تعاون گروپ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ترین ماحول موجود ہے۔ صوبے میں سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ سرمایہ کا روں کے لئے آسانیاں پیدا کیں گئیں ہیں۔ موجودہ حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخ کی نااہل ترین اپوزیشن کی قسمت میں صرف ناکامی ہی ہوگی : وزیراعلیٰ پنجاب

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں۔ پنجاب میں سرمایہ کاری کو پورا تحفظ دیں گے۔ لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ مبارک سنٹر بننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ فارن انویسٹمنٹ کا دائرہ کار دیگر شعبوں تک بڑھایا جائے گا۔ جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں میں فارن انویسٹمنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ معاشی لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

اس موقع پر چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ، اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں