جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب حکومت ہر ممکنہ حد تک لوگوں کو جلسہ گاہ پہنچنے سے روک رہی ہے : عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت ہر ممکنہ

گوجرانوالہ : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جناح اسٹیڈیم کے اردگرد 31 کنٹینرز لگا گئے ہیں، پنجاب حکومت ہر ممکنہ حد تک لوگوں کو جلسہ گاہ پہنچنے سے روک رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ جناح اسٹیڈیم کے اردگرد 31 کنٹینرز لگا گئے ہیں۔ میں خود ڈیرھ گھنٹے بعد سی ٹی او کی مداخلت سے جلسہ گاہ پہنچی ہوں۔ پنجاب حکومت ہر ممکنہ حد تک لوگوں کو جلسہ گاہ پہنچنے سے روک رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہان صاحب آپ لوگوں کے یہ ہتھکنڈے اب عوام کا راستہ نہیں روک سکتے۔ عمران خان نے اپوزیشن کو دھرنے کے لئے کنٹینر اور بریانی دینے کا وعدہ کیا تھا۔ عمران خان نے ہمیں تو کنٹینر نہیں دیا لیکن پورے پنجاب میں کنٹینرز لگاکر راستے بلاک کردیئے ہیں۔ ماڈل ٹاﺅن کو کنٹینرز لگاکر سیل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گیارہ مصالحوں پر مشتمل مکس اچار پارٹی کا پہلا جلسہ آج بری طرح فلاپ ہو گا : فیاض الحسن چوہان

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو جلسے کا خوف نہیں ہے تو ایک ہفتے سے کرائے کے ترجمان واویلا کیوں کررہے ہیں۔ چوہان صاحب پی ڈی ایم کے جلسے پر اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔ تمام بینرز اور فلیکس پنجاب حکومت پہلے اتار چکی ہے۔ ہاں پنجاب حکومت کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ، کنٹینرز لانے اور سیکیورٹی پر 1 ارب لازمی خرچ ہوئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے ”چوں چوں کا مربہ “اکٹھا کرکے ملک تجربہ گاہ بنادیا ہے۔ پاکستان کو اب کھلنڈرے اور نالائق کھلاڑیوں کی مزید تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ پی ڈی ایم کا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ‘‘ووٹ چور اور دھاندلی زدہ’’ حکومت سے چھٹکارہ۔

ترجمان نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کو سڑکوں پر آنے کےلئے مجبور کیا ہے۔

پی ڈی ایم کا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں ہے ہم صرف پاکستان کے لئے باہر نکلیں ہیں۔ پی ڈی ایم کی قیادت ہی اب چینی چوروں اور آٹا چوروں سے قوم کو نجات دلائے گی۔

متعلقہ خبریں