جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب حکومت کی اسکریننگ، لاہور کے شہری میں وائرس کی تصدیق

شہری میں

لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے اسکریننگ کیئے گئے 27 افراد میں سے لاہور ایک کے شہری میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وائرس کے مبینہ 117 مریضوں کو لایا گیا۔ 89 افراد کو ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، جبکہ 27 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے پاکستان کی مدد کرے گا

پنجاب کے 13 شہروں سے 27 مشتبہ افراد میں سے ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور مظفر گڑھ سے 3-3، گوجرہ، خوشاب، بکھر، اوکاڑہ اور جہلم سے ایک ایک مریض، جبکہ دیگر کا تعلق شیخوپورہ، جھنگ اور قصور سے ہے۔

لاہور سے آنے والے 7 مریضوں میں سے ایک شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ایران سے آنے والے مجموعی طور پر 6200 زایرین کی اسکرینگ کی گئی۔ 830 افراد قرنطینہ سے ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ 1200 قرنطینہ سے بہاولپور پہنچے۔

متعلقہ خبریں