جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

48 گھنٹوں میں میڈیکل رپورٹ طلب، علاج کرانے گئے ہیں سیر و تفریح؟ ڈاکٹر یاسمین راشد

سیر و تفریح؟

لاہور : ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عدنان سے پوچھا ہے کہ میاں صاحب علاج کرانے گئے ہیں سیر و تفریح؟ پنجاب حکومت نے 48 گھنٹوں میں میڈیکل رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ڈاکٹر عدنان سے دو بار رابطہ کیا۔ ان سے پوچھا میاں صاحب علاج کرانے گئے ہیں سیر و تفریح؟ یہ کون سی ہوا خوری ہے جو ریسٹورنٹ کے اندر ہورہی تھی؟

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی وائرل تصویر، یہ بیمار ہیں یا تندرست؟ وزیر اعظم نے میڈیکل رپورٹ طلب کرلی

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج نے میڈیکل رپورٹس شیئر نہیں کیں۔ جب تک رپورٹ نہیں ملتیں کوئی رائے نہیں دے سکتی ہوں۔ مریم نواز کے والد ہوٹلوں میں کھانے کھا رہے ہیں۔ مریم بتائیں ابا کی تیمارداری کیا ریسٹورنٹ میں جاکر کریں گی؟

متعلقہ خبریں