جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پنجاب حکومت کا سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سود کا کاروبار

لاہور : پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ معذور افراد کو 10 ہزار ماہانہ کنوینس الاؤنس ملے گا، سود کا کاروبار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جاری بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ آج تمام تحصیلوں تک ایمر جنسی سروسز کی فراہمی کے منصوبوں کا آغاز کریں گے۔ جو نجی طور پر سود کا کاروبار کرے گا، اسے دس سال قید ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں وزیر اعلیٰ پنجاب کا گریجویشن تک طلباء کو مفت تعلیم دینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ گریجویشن تک تعلیم مفت کرنا وزیر اعلیٰ کا عظیم کارنامہ ہے۔ پنجاب میں نوکریوں پر پابندی اٹھانے سے ہزاروں نوجوان بے روزگار نہیں رہیں گے۔ معذور افراد کو 10 ہزار ماہانہ کنوینس الاؤنس ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کو تنہاء نہیں چھوڑا، اپنا ہیلی کاپٹر زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے مہیاء کر دیا۔

متعلقہ خبریں