جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب حکومت نے عدالتوں میں تماشا لگا رکھا ہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کمشنراور ڈپٹی کمشنر کو عدالتی اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو عدالتی اختیارات دینے کے کیس کی سماعت، چیف جسٹس کمشنر ڈپٹی کمشنر کو عدالتی اختیارات دینے پر پنجاب حکومت پر سخت برہم، کمشنراور ڈپٹی کمشنر کو عدالتی اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت کو عدالتی اختیارات کا بہت شوق ہے، نوٹیفکیشن کالعدم ہوا تو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کروں گا، پنجاب حکومت نے عدالتوں میں تماشا لگا رکھا ہے۔ پنجاب حکومت نے تمام سسٹم بیڑا غرق کردیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق ایگزیکٹو عدلیہ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتی۔

درخواست میں پنجاب حکومت کا عدالتی اختیارات سے متعلق 17 جون کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں