جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

پنجاب حکومت نے فلم زندگی تماشہ کو ریلیز کرنے سے روک دیا

ریلیز

پنجاب حکومت نے ہدایتکار اور اداکار سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشہ کو ریلیز کرنے سے روک دیا جبکہ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ نے حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔

انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا کہ فلم کے متعلق عوامی شکایات کے تناظر میں ریویو کا فیصلہ کیا، سرمد کھوسٹ 3 فروری کو کسی بھی سینما میں ریویو کے لیے فلم کا شو منعقد کریں۔

یاد رہے کہ ہدایتکار اور اداکار سرمد کھوسٹ کو فلم ریلیز نہ کرنے کےلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے بعد انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک کھلے خط میں اپنی آنے والی فلم ” زندگی تماشا” کی ریلیز میں پیش آنے والی رکاوٹوں کی وضاحت کی۔

یہ بھی پڑھیں: فلم زندگی تماشا کی ریلیز روکنے کیلیے سرمد کھوسٹ کو دھمکیاں

سرمد کھوسٹ نے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا، قانون کی پاسداری کرنے والے شہری کی حیثیت سے میں یقین دلاتا ہوں کہ فلم میں کوئی ناگوار اور نامناسب مناظر موجود نہیں ہیں۔

فلم ‘زندگی تماشا’ کی ہدایات سرمد کھوسٹ نے دی ہے جبکہ انہوں نے اپنی بہن کنول کھوسٹ کے ساتھ مل کر اس فلم کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں