جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت پنجاب تھیٹرز اور سینما ہالز کھولنے کی اجازت دے دی

پنجاب

لاہور: پنجاب میں کورونا وبا کے کیسز میں کمی آتے ہی حکومت پنجاب تھیٹرز اور سینما ہالز کھولنے کی اجازت دے دی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں 76سینما اور70 تھیٹرز کل سے کھول دیئے جائیں گے۔

وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے سینما اور تھیٹر کو کھولنے کی اجازت دے دی، کل سے لاہور سے پنجاب بھر کے تمام سینما اور تھیٹرز کھول دیئے جائیں گے، سینما اور تھیٹر کھلنے سے فنکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

شہری کہتے ہیں کہ تفریحی مقامات کے ساتھ سینما اور تھیٹر کا کھلنا حکومت کا اچھا فیصلہ ہے، لاک ڈاؤن کے باعث فنکاروں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا تھا۔

دوسری جانب محکمہ صحت نے ایس او پیز بھی تیار کرلیے ہیں، سینما ہال اور تھیٹرز میں کام کرنے والے اسٹاف کی روزانہ کی بنیاد پر اسیکننگ کی جائے گی، اسٹاف ممبرز ہاتھوں میں دستانے اور فیس ماسک یقینی بنائیں گے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کے سینما اور تھیٹر بند کردیے گئے تھے، بیوٹی سیلون ریسٹورنٹس، میرج ہال، جم، ان ڈور سپورٹس بھی کھول دیئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں