جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب میں کورونا کیسز میں 80 فیصد سے زائد کمی

کورونا

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 80 فیصد سے زائد کمی حالیہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 218نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کل تعداد92,873 ہوگئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 88، ننکانہ 2، قصور 1، راولپنڈی 15، جہلم 4 اور گوجرانوالہ میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سیالکوٹ 3، نارووال 1، گجرات 6، منڈی بہاؤالدین 10، ملتان 20، خانیوال 1، فیصل آباد 6، ٹوبہ 4 اور رحیم یار خان میں 5 کیسز سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کورونا کے 210 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 91،901 ہوگئی

سرگودھا 1، خوشاب 2، بہاولپور 28، لودھراں 3، ڈی جی خان 3، مظفر گڑھ 1، لیہ 4، ساہیوال 1 اور اوکاڑہ میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس سے 2 مزید اموات، کل تعداد 2,140 ہوچکی ہیں اب تک726,089 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 82,526 ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں