جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب میں خواتین پر تشدد قتل اور زیادتی کے واقعات میں اضافہ

لاہور : خواتین پر تشدد قتل اور زیادتی کے واقعات کی پولیس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ ان واقعات میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔

خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ 5 سال کے دوران خواتین پر تشدد، زیادتی، قتل اور تیزاب پھینکنے کے 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

جی نیوز کو حاصل پنجاب میں خواتین پر تشدد قتل اور زیادتی کے واقعات کی پولیس رپورٹ کے مطابق خواتین کے قتل اور زیادتی کے واقعات کم ہونے کی بجائے ہر سال زیادہ ہونے لگے ہیں۔

سال دو ہزار چودہ میں خواتین سے زیادتی کے 2281، 2 ہزار پندرہ میں 2618 جبکہ 2 ہزار سولہ میں 2746 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سال دو ہزار سترہ میں 2998، دو ہزار اٹھارہ میں 2937 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال کے 10 ماہ کے دوران خواتین سے زیادتی کے 3387 واقعات، غیرت کے نام 149 خواتین کو قتل کیا گیا ہے۔

سال دو ہزار اٹھارہ کے دوران غیرت کے نام پر 198 خواتین کو قتل کیا گیا۔ رواں سال کے دس ماہ کے دوران تیزاب پھینکنے کے 36 واقعات اور سال دو ہزار اٹھارہ کے دوران 37 کیسز رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں