جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پنجاب میں وکلاء کی غنڈہ گردی کے بعد کراچی کے وکلاء کی بھی ڈاکٹرز کو دھمکی

دھمکی

کراچی: لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں حملہ کرنے والے وکلاء کی غنڈہ گردی کے بعد کراچی کے وکلاء نے بھی متحد ہو کر ڈاکٹرز پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

ایک وکیل کا کہنا ہے کہ وکلاء نے تو صرف جواب دیا ہے کہیں کا بھی اسپتال ہم نہیں چھوڑیں گے۔یہ ملک ڈاکٹر نے نہیں وکلاء نے بنایا تھا۔

وکیل نے مزید کہا کہ اگر اب ڈاکٹر، پولیس یا کسی ایجنسی نے کوئی آگے قدم بڑھایا تو پورے پاکستان کے جتنے اسپتال ہیں ہم وہاں گھس کر ڈاکٹروں کو ماریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی سی حملے پر وکلاء کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے ایک اور درخواست

وکیل کا کہنا تھا کہ ہم ان وکلاء کو خوش آمدید کہتے ہیں جنہوں نے ڈاکٹرز اور پولیس والوں کو مارا ہے، وکلاء نے بہت ہی اچھا کیا ہے۔

ہم وکلاء برادری کے ساتھ ہیں ان کی مکمل حمایت کرتےہیں۔ ایک وکیل نے کہا کہ ہم کراچی کے ڈاکٹروں کو بھی نہیں چھوڑیں گے اگر ڈاکٹر اپنی حفاظت چاہتے ہیں تو ہم سے اپنی معافی مانگیں۔ ہم کراچی بار الیکشن میں مصروف ہیں زیادہ ضرورت پڑی تو ڈاکٹروں کو جواب دینے کے لیے تیار بیٹے ہیں۔

متعلقہ خبریں