جی ٹی وی نیٹ ورک
پنجاب

اوکاڑہ میں رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے قافلے پر حملہ،

جگنو محسن

اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے قافلے پر حملہ کیا گیا جبکہ رکن اسمبلی سمیت قافلے میں شامل تمام افراد محفوظ رہے۔

ایم پی اے جگنو محسن کی گاڑی پرحملے کا مقدمہ حافط عرفان حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں درج ایف آئی آر کے مطابق ایم پی اے جگنو محسن جلسے میں شرکت کیلئے جھجھ کلاں جا رہی تھیں کہ حجرہ موڑ کے قریب یاسین اور 6 نامعلوم ملزمان نےحملہ کر دیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دو ملزمان آتشیں اسلحے اور دو لاٹھیوں سے لیس تھے جبکہ دو نے پتھر اٹھا رکھے تھے۔

جہانگیر ترین کیلئے اگلہ مرحلہ وہاں سے باہر آکر ہمارے ساتھ ملنا ہے: راناثنااللہ

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے گولی چلائی جو گاڑی کو نہ لگی تو ایک حملہ آور نے لاٹھی مار کر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے سوشل میڈیا پرکہاتھاکہ یہاں آئے تو جان سے ماردیں گے۔

حملے میں جگنو محسن اور قافلے میں شامل تمام افراد محفوظ رہے۔

دوسری جانب پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزمان مختار اور سلطان کو گرفتار کر لیا۔

خیال رہے کہ جگنو محسن صحافی رہی ہیں جبکہ وہ سینیئر صحافی نجم سیٹھی کی اہلیہ ہیں۔  جگنو محسن پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 184 اوکاڑہ 2 سے آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں