جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب اور کے پی کے کا آٹا عمران خان کا ”آٹا گینگ“ کھا گیا: عظمیٰ بخاری

آٹا

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے کا آٹا عمران خان کا ”آٹا گینگ“ کھا گیا ہے، روٹی مہنگی ہونے پر مستعفی ہونے والے وزیر آج کل کہی نظر نہیں آرہے

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ٹماٹر کے بعد آٹا بھی لائنوں میں لگ کر لوگ خرید رہے ہیں نئے پاکستان میں غریب کے استعمال کی ہر چیز نایاب کردی گئی ہے عام آدمی جولیاں اٹھاکر اس حکومت کو بددعائیں دے رہا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 850 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام ریلو کٹے ملکر بھی شریف خاندان پر کرپشن ثابت نہیں کر سکے : عظمیٰ بخاری

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام سے مسلسل آٹے بحران سے متعلق جھوٹ بولا جا رہا ہے پنجاب کے وزیر خوراک کہہ رہے ہیں ہمارے پاس گندم کی کمی نہیں ہے جبکہ جہا نگیرترین کہتے ہیں حکومت گندم برآمد کرنے جارہی ہے ۔

عمران خان کا ”موٹو گینگ“ اور ”آٹا گینگ “ پنجاب اور وفاق پر بھاری ہوچکا ہے عمران خان اور عثمان بزدار سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں کھلونا بن چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں