جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پنکچر والے کے نام پر 6 ارب روپے کی چینی کی خرید و فروخت کا انکشاف

چینی

فیصل آباد: پنکچر والے کے نام پر اربوں روپے کی چینی کی خرید و فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

فیصل آباد کے علاقے اعوان والا کا رہائشی محمد امتیاز 80 لاکھ روپے ٹیکس کا شوکاز نوٹس ملنے پر پریشان ہو گیا۔

ایف بی آر کے نوٹس کے مطابق امتیاز کے نام پر 3 سالوں میں سوا 6 ارب روپے کی چینی کی خرید و فروخت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے اختیار کے ناجائز استعمال سے چینی کی چوری کرائی : مریم اورنگزیب

محمد امتیاز کا کہنا ہے کہ نہیں معلوم میرا شناختی کارڈ کیسے استعمال ہوا، ایف بی آر کے نوٹس کے جواب میں لاہور جانے کا کرایہ تک نہیں ہے، اربوں روپے کی چینی کی خرید و فروخت کیسے کر سکتا ہوں۔

پنکچر والے کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور سائیکلوں کو پنکچر لگا کر چھوٹے 5 بہن بھائیوں کا پیٹ پالتا ہوں، 3 دسمبر کو ایف بی آر کا نوٹس ملا، کبھی شوگر ملز گیا ہی نہیں لیکن نوٹس مل گیا۔

متعلقہ خبریں