جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پوری قوم کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں، شہباز شریف

لاہور: اللہ تعالیٰ نے ہماری دعائیں قبول فرمائیں، میں پوری قوم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی غیرمشروط اجازت اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیے جانے کے بعد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری دعائیں قبول فرمائیں ہیں اور اربوں روپے کے بانڈزکی شرط بھی ختم ہوگئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے چار ہفتے کی اجازت دے کر انسانی بنیادوں پر نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیا ہے جس پر میں عدالت کا بھی بہت مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صحت بہتر نہ ہونے پر ہم مدت میں توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں