جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

این اے 249 کے ضمنی انتخاب، دوبارہ گنتی میں بھی پی پی کے قادر مندو خیل جیت گئے

ضمنی

کراچی: این اے 249 کے ضمنی انتخاب کی دوبارہ گنتی کے دوران بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندو خیل جیت گئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل ایک بار پھر ہار گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی، دوبارہ گنتی کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل 15ہزار656 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، ن لیگ کے مفتاح اسماعیل نے14ہزار747 ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح پی پی نے یہ معرکہ 909 ووٹوں سے جیتا۔

پی پی وزیر سعید غنی ن لیگ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بڑی بڑی باتیں کرنے والے منہ چھپا کر پھر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ کراچی کے شہری اور دیہی عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والے بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی درخواست منظور، این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ گنتی کے دوران پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل کے 500ووٹ مسترد ہوئے، ن لیگ مفتاح اسماعیل کے726 ووٹ مسترد ہوئے، پی ایس پی کے مصطفی کمال کے499 ووٹ مسترد ہوئے، کالعدم ٹی ایل پی کے457 ووٹ مسترد ہوئے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے حافظ مرسلین کے 504 ووٹ مسترد ہوئے۔

خیال رہے کہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں