جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قادر مندوخیل نے میرے والد اور مجھے غلیظ گالیاں دیں : فردوس عاشق اعوان

قادر مندوخیل نے

لاہور : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قادر مندوخیل کی گالیوں کو ویڈیو کا حصہ نہ بنا کر یکطرفہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ‏ٹی وی شو میں پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والی بحث میں تصویر کا ایک رخ دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : عثمان بزدار کو پنجاب پر مسلط ہی تباہی اور بربادی کیلئے کیا گیا: عظمیٰ بخاری

انہوں نے کہا کہ قَادر مندوخیل کی غلیظ زبان اور گالیوں کو اس ویڈیو کا حصہ نہ بنا کر یکطرفہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ سیاسی مکالمے سے ہٹ کر مندوخیل کی جانب سے میرے والد اور مجھے غلیظ گالیاں دی گئیں۔ ایسے بدتہذیب افراد کا سیاست اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنما دھبے ہیں۔ قادر مندوخیل کے اس رویے اور عمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ ایکسپریس ٹی وی سے درخواست ہے کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنے لائیں۔

متعلقہ خبریں