جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلاول بھٹو کے لفظ سلیکٹڈ کے بوجھ تلے پوری پی ٹی آئی حکومت دب گئی : قمر زمان کائرہ

سلیکٹڈ

لاہور : پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے لفظ سلیکٹڈ کے بوجھ تلے پوری پی ٹی آئی حکومت دبی ہوئی ہے۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کے بوجھ سے نجات کیلئے بھٹو شہید پر الزام تراشیاں چاند پر تھوکنے کے مترادف ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایوب خان نہیں بلکہ سکندر مرزا کی کابینہ میں وزیر بنے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کلچ پلیٹ بیٹھ چکے ہیں : شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے عروج کے دنوں میں ایوب اقتدار کو ٹھوکر ماردی تھی۔ بھٹو آج بھی گڑھی خدا بخش کے مزار سے عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں