جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قانون کے سامنے پیش ہونے کیلئے وہ بیمار ہیں لیکن اے پی سی سے خطاب کریں گے: شبلی فراز

شبلی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کی کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے سامنے پیش ہونے کیلئے وہ بیمار ہیں لیکن اے پی سی سے خطاب کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے پی سی سے نواز شریف کے ممکنہ خطاب کے حوالے سے کہا کہ اپوزيشن مل بیٹھ کر یہ طے کرے گی کہ کس طرح ملک میں بے امنی اور کنفیوژن پھیلائی جائے، یہ نہ امیدی پھیلا رہے ہيں جس سے ملک میں سنجیدہ مسئلہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص جو مجرم ہے، بیماری کا بہانہ بناکر چلا گیا اور وہاں سے خطاب کرے گا۔

اس موقع پر مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ کل کی اے پی سی ملزمان کا اجتماع ہے، اپوزیشن کے تحفظات یہ ہیں کہ اب ان کے جج نہيں لگ رہے، آزاد عدلیہ انہيں دُکھ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں