جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

قاسم سلیمانی کو مشرق وسطیٰ میں امن عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے قتل کیا گیا: نیویارک ٹائمز

قاسم سلیمانی کو مشرق

نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ قاسم سلیمانی کو مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کے سبب قتل کیا گیا۔ ایرانی کمانڈر کو سعودی اور اماراتی حکام سے مذاکراتی سلسلے کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے انکشافات سے بھرپور رپورٹ چھاپ کر تہلکہ مچادیا ہے۔ اخبار نے کہا ہے کہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو مشرق وسطیٰ میں امن عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے قتل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قاسم سلیمانی سعودی عرب اور امارات کے ساتھ ایران کے مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کررہے تھے۔ واشنگٹن حکام نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی رپورٹ پر قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 9 جاسوس پکڑ لیئے

نیویارک ٹائمز نے یہ بھی لکھا کہ قاسم سلیمانی عرب ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات خوشگوار بنانے کیلئے سرگرم تھے، اس سلسلے میں فریقین کی ابوظہبی میں بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے پاکستانی اور عراقی سہولتکاری کے ذریعے تہران اور ریاض کو قریب لانے کی بھی کوششیں کیں۔

خطے کو کشیدہ صورت حال سے نجات دلانے کی کوششوں نے واشنگٹن اور تل ابیب میں خطرے کی گھنٹیاں بجادی تھیں۔ قاسم سلیمانی کو راستے سے ہٹاکر امن کی کوششوں کا گلا گھونٹا گیا۔

متعلقہ خبریں