جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

قاسم سلیمانی کا قتل، ایران کی دھمکی، اسرائیلی حکومت خوفزدہ

قاسم

یروشلم: امریکی حملے کے بعد ایران کی جوابی کارروائیوں سے غاصب صیہونی حکومت وحشت زدہ ہوگئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی شہید کا قتل امریکا کا کام تھا، اس میں اسرائیل شریک نہیں۔

ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کی دھمکی کے بعد اسرائیلی حکومت خوف کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی

تل ابیب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی وزیراعظم بن یامین نتین یاہو نے جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس کیا۔

اجلاس کے بعد نیتن یاہور نے اعلان کیا کہ قاسم سلیمانی کے کارواں پر حملہ اور ان کا قتل مکمل طور پر امریکی کارروائی ہے اور اس میں اسرائیل کسی بھی طرح شریک نہیں۔ قاسم سلیمانی کے قتل میں اسرائیل کا کوئی کردار نہیں ہے اس لئے اس میں اس کو نہ گھسیٹا جائے۔

متعلقہ خبریں