جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

قومی ائیر لائن کی یورپ کیلئے پروازوں کی آمد 6 ماہ کیلئے معطل

ایئر لائں

کراچی: پی آئی اے کی یورپ کے لئے پروازوں پر چھ ماہ کے لئے پابندی، یورپی ائیرسیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ معطل کردیا،معطلی کا اطلاق آج رات 12 بجے یو رپی وقت کے مطابق شروع ہوگا۔

یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے معطلی کے احکامات کے فیصلے کے خلاف دو ماہ میں اپیل دائر کی جاسکے گی، یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی ای اے ایس اے کی جانب سے پی آئی اے انجینئرنگ کو ٹی سی او 200 کے تحت دئیے گئے اجازت نامے پر قوانین کے مطابق عملدرآمد کے حوالے سے ٹیکنیکل ٹیم نے پاکستان کے دوروں میں جون اور ستمبر 2019 میں ائیر لائن حکام کے ساتھ اجلاس کیے تھے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اورخدشات دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے دی گئی رپورٹ پرمقررہ شرائط کے مطابق عملدرآمد قومی ائیر لائن کی یورپ کے لئے پروازوں کی آمد 6 ماہ کے لئے معطل رہے گی جبکہ یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر پیٹرک کی جانب سے گزشتہ روز پی آئی اے کو بذریعہ ای میل مطلع بھی کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کی جانب سے معطلی کی تصدیق کے ساتھ کہنا تھا کہ فیصلے کے نتیجے میں پی آئی اے کی یورپ کے لئے منسوخ کی گئی پروازوں کے مسافر اپنی بکنگ کی تاریخ میں توسیع یا ٹکٹ کا، ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن کے یورپی آپریشن کی معطلی کی مبینہ وجوہات میں پی آئی اے پائلٹس کے مشتبہ لائسنسز کا معاملہ بھی شامل ہے گزشتہ روز ویتنام کی ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی مشتبہ لائسنس کی اطلاعات منظر عام پر آنے کے بعد تمام پاکستانی پائلٹس گراؤنڈ کردیے تھے۔

متعلقہ خبریں