جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

قومی اسکواڈ کا انگلینڈ میں بھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا

قومی

مانچسٹر: کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے قومی اسکواڈ کے دس میں چھ کھلاڑیوں کا تیسری بار کورونا ٹیسٹ مکمل، قومی اسکواڈ کی انگلینڈ میں کوویڈ نائنٹین ٹیسٹنگ کا عمل بھی مکمل ہوگیا۔

تیسری بار کورونا ٹیسٹ دینے والے کھلاڑیوں میں سابق کپتان محمد حفیظ، شاداب خان، وہاب ریاض، فخر زمان ،محمد حسنین اور محمد رضوان شامل ہیں، کرکٹرزکا کورونا ٹیسٹ بائیو سیکیور ماحول میں کیا گیا۔

پہلے مرحلہ میں ان کرکٹرز کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ستایئس جون کو کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، آج ہونے والے تیسرا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں کھلاڑی انگلینڈ روانہ ہوسکیں گے۔

دوسری جانب قومی کرکٹ اسکواڈ کی انگلینڈ میں کوویڈ نائنٹین ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، اسکواڈ میں شامل بیس کھلاڑیوں اور بارہ ٹیم آفیشلز کے ٹیسٹ ای سی بی کے میڈیکل پینل نے لیے، بالنگ کوچ وقار یونس کی بھی ٹیسٹنگ کی گئی۔

متعلقہ خبریں