جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

قومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ، ماں اور بیٹی ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں

ٹورنامنٹ

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک نیا ریکارڈ رقم، پہلی بار کرکٹ ایونٹ میں ماں اور بیٹی ایکشن میں نظر آرہی ہیں۔

ایونٹ میں آلراؤنڈر کائنات امتیاز پی سی بی ڈائنامائٹس کی نمائندگی کررہی ہیں تو اسی ٹورنامنٹ میں ان کی والدہ سلیمہ امتیاز امپائر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والی بیٹی اور والدہ کی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

گیارہ ایک روزہ اور 12 ٹی ٹوینٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والی آلراؤنڈر کائنات امتیاز کا کہنا ہےکہ کرکٹ انہیں وراثت میں ملی ہے اور وہ والدہ کی کھیل سے لگن سے بہت متاثر ہیں اور ان کی والدہ ان کے لیے مشعل راہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے تابش خان مسلسل نظر انداز

کراچی سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ سلیمہ امتیازکا کہنا ہے کہ انہوں نے 2006 میں امپائرنگ کو بطور پروفیشن اپنایا، ان کے دوست اور رشتہ دار انہیں اور کائنات کو ایک ہی میچ میں ایکشن میں دیکھنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں۔

سلیمہ امتیاز نے کہا کہ کائنات امتیاز کو گراؤنڈ میں کھیلتا دیکھ کر انہیں بہت حوصلہ ملتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ویمنز کرکٹ سے ان کے خاندان کا یہ ناطہ جڑا رہے

متعلقہ خبریں