قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر سابق کرکٹرز برس پڑے

قومی کرکٹ

قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ میں خراب کارکردگی پرسابق کرکٹرزبرس پڑے، سابق کرکٹرز کہتےہیں ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو تبدیل کرنا ہوگا پہلے ٹیسٹ کے بعد تین تبدیلیاں کرکے ٹیم میں بے یقینی خود پھیلائی گئی ہے۔

آسٹریلیئن سریز میں ناقص کارکردگی پر سابق کرکٹرز آگ بگولہ ہوگئے، سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان نے تو وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی حمایت کرتے ہوئے کوچ تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم نے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں تجربے کی کمی اورفاسٹ باؤلر کا فقدان ہے۔


سابق کپتان اور مایاناز کمینٹیڑ رمیز راجا نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر پی سی بی کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ پے در پے شکستیں یا پھر ایک سے دو ماہ کی بری کارکردگی کوچنگ اسٹاف کو تبدیل کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم، ٹیسٹ سیریز میں شکست کے دہانے پر

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں بھی بری کارکردگی کے باعث فالو آن کا شکار ہیں۔