جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

قومی فاسٹ باولر عثمان خان شنواری کی معصومانہ خواہش

کراچی:عثمان خان شنواری نے ویرات کوہلی اور اے بی ڈویلیئرز کو بالنگ کرانے کی معصومانہ خواہش کا اظہار کیا ہے۔

قومی فاسٹ باولرعثمان خان شنواری کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی کو بالنگ کرانا چاہتا ہوں اور سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیئرز کو بھی بالنگ کرانے کی خواہش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں لیجنڈری کھلاڑی ہیں، خواہش ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے دونوں بلےبازوں کےوکٹیں اپنےنام کرنا چاہتا ہوں۔

عثمان شنواری کا کہنا تھا کہ میرا کوئی ڈائٹ پلان نہیں ہے، مجھے جو ملے وہ کھا لیتا ہوں اور اب تو سردیاں بھی آگئیں ہیں اب لوبیا ہی لوبیا چلے گا۔
اگر ڈائٹ پلان پرعمل نہ کروں توپھرذیادہ وقت اسٹیڈٰیم میں گزارتا ہوں۔

یہ بی پڑھیں: آسٹریلیا پاکستان کے سرپرائز فیکٹر سے خوفزدہ ہے، رمیز راجہ

ان کا کہنا تھا کہ بیگ بیش لیگ میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور اس کے باوجود بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ امید ہےمستقبل میں کرکٹ ملی گی تو بہترین کارکردگی دکھاوں گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف ہمارا پیس اٹیک مضبوط ہے۔ نسیم شاہ اورعمران خان نےٹور میچز میں شاندار بالنگ کی ہے اور ٹیسٹ سیریز میں بالرز آسٹریلوی بلے بازوں کو ٹف ٹائم دیں گے۔

متعلقہ خبریں