قومی بچت اسکیم کے منافعے میں کمی، بیوہ اور پینشنر پریشان

قومی بچت اسکیم

اسلام آباد : قومی بچت اسکیم نے منافعے میں کمی کردی، بیوہ خواتین اور پینشن لینے والے افراد کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔

قومی بچت اسکیم نے شرح سود میں کمی کردی ہے۔ منافعے میں کمی سے بیوہ خواتین اور پینشن لینے والے افراد کی پریشانیاں مزید بڑھ گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہڑتالی ڈاکٹر عدالت طلب، ہڑتال ختم کرائیں گے : لاہور ہائی کورٹ

بچت اسکیم کی ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر شرح سود دو اعشاریہ تینتیس فیصد اور سیونگ اکاؤنٹ پر دو اعشاریہ صفر پانچ فیصد کرکے آٹھ اعشاریہ بیس فیصد کردی گئی ہے۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح سود ایک اعشاریہ ستر فیصد کمی سے 11 فیصد، ریگولر سرٹیفکیٹ پر دو اعشاریہ صفر چار فیصد کم کرکے دس اعشاریہ بیانوے فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

پینشن بہبود پر شرح سود دو اعشاریہ اٹھائیس فیصد کمی کے ساتھ بارہ اعشاریہ اڑتالیس فیصد کی گئی ہے۔