جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

قوم مل کر کورونا کو شکست دے گی، وباء پر قابو اور معاشی نقصانات کا ازالہ کریں گے : ملکہ برطانیہ

ملکہ برطانیہ

لندن : ملکہ برطانیہ کا کہنا ہے کہ قوم مل کر کورونا کو شکست دے گی، جب تک وباء پھیل رہی ہے اس وقت تک وہ اپنے گھروں میں رہیں، ہرقسم کی احتیاط کریں۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ نے قوم سے خصوصی خطاب میں کہا ہے کہ قوم مل کر کورونا کو شکست دے گی۔ انہوں نے برطانوی قوم اور نسل انسانی کو کورونا کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے متحدہ اور متفق کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں برطانوی قوم سے کہا کہ جب تک وباء پھیل رہی ہے اس وقت تک وہ اپنے گھروں میں رہیں، ہرقسم کی احتیاط کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ایسا ملک جہاں کورونا لفظ ادا کرنے پر گرفتار کیا جاسکتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ قوم مشکل حالات سے گزررہی ہے، معاشی مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔ ہم صرف وباء پر قابو پائیں گے بلکہ معاشی نقصانات کا بھی ازالہ کریں گے۔

ملکہ برطانیہ نے برطانوی قوم کے محکمہ صحت کے حکام اور اہل کاروں اور فرسٹ ریسپانڈرز کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

ملکہ برطانیہ نے کہا کہ اچھے دن واپس آئیں گے اور ہم اپنے پیاروں کے ساتھ ایک بار پھر ملیں گے اور زندگی کی رونقیں بحال کریں گے۔

متعلقہ خبریں