جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کوئٹہ: 7،9 اور 10 محرم کو موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

موبائل

کوئٹہ: محرم الحرام سیکیورٹی کے جامع انتظامات 7،9 اور 10 محرم کو کوئٹہ میں موبائل سروس بند رکھنے کے لئے وفاق اور پی ٹی اے کو مراسلہ ارسال کردیا گیا، کوئٹہ اور نصیرآباد میں پاک فوج اسٹینڈ بائی رہے گی۔

محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے محرم الحرام، سیکیورٹی کے جامع انتظامات 7،9 اور 10 محرم کو کوئٹہ میں موبائل سروس بند رکھنے کے لئے وفاق اورپی ٹی اے کو مراسلہ ارسال کردیا ہے اور اس سلسلے میں محرم الحرام کے لئے ایس او پیزجاری کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جلوس و مجالس میں ماسک لازم قرار، بچوں و بزرگوں کے داخلے کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔

محکمہ داخلہ کے مراسلے مطابق مجالس سے قبل اور بعد میں امام بارگاہوں کو ڈس انفیکٹ کیا جائے، محرم الحرام کے حوالے سے سترہ اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے، انتہائی حساس اضلاع کوئٹہ، نصیرآباد میں تعیناتی کے لئے ایف سی کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔

متعلقہ خبریں