جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کوئٹہ : کار موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق

کار موڑ

بولان : قومی شاہراہ پر کار موڑ کاٹنے کے دوران کھائی میں گر گئی، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مچھ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث کوئٹہ سے بہالپور جانے والی کار موڑ کاٹنے کے دوران کھائی میں گر گئی، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر خوفناک حادثہ، چار نوجوان جاں بحق

واقع کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز فورس اور ایدھی ایمبولینس جائے واقع پر پہنچی اور لاش اور زخمی ہونے والے شخص کو مچھ اسپتال منتقل کردیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نور حسن ولد رشید احمد سکنہ بھاول پور جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت سجاد احمد ولد بشیر احمد سکنہ بھاولپور کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں